حیدرآباد۔10۔فروری(اعتماد نیوز)آج دو دن کے التوا کے بعد بھی پارلیمنٹ کے
دونوں ایوانوں کو تلنگانہ اور سیما آندھرا کے ارکان نے کاروائی کو چلنے نہ
دیا۔ اور مسابقتی نعروں کے ذریعہ کاروائی میں مسلسل خلل ڈالنے پر اسپیکر
میرا کمار نے اجلاس کو دو مرتبہ ملتوی کر دیا۔ چنانچہ اسپیکر لوک سبھا
میرا کمار نے
کسانوں کے مسائل پر وقفہ سوالات کا آغاز کیا تاہم بی جے پی کی
جانب سے بھی اس سلسلہ میں حکومت پر شدید تبقید کے بعد دو بارہ سیما آندھرا
کے ارکان نے احتجاجی نعروں کے ذریعہ اسپیکر کے ویل کا محاصرہ کیا۔ اور
اجلاس کی کاروائی کو روک کر ہی رکھا۔ چنانچہ اجلاس کو کل تک کے لئے ملتوی
کر دیا گیا۔ راجیہ سبھا کا بھی تقریبا یہی حال رہا۔